کراچی (کلچرل رپورٹر) فلمساز ، ہدایتکار اوراداکار و ماڈل اسامہ بن غازی نے کہا ہے کہ فنکار سماجی خدمات کرکے معاشرے میں اپنا کردار بہتر انداز میں اداکررہے ہیں۔معاشرتی مسائل کو ڈراموں اور فلموں کے ذریعے پیش کرکے اصلاحی پہلوؤں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلائٹ فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ معاشرتی ایوارڈ 2019 ء حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹی وی و فلم کی اداکارہ اور ہدایتکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک کو بھی سوشل خدمات پر ایوارڈ دیا گیا ۔ رنگا رنگ تقریب میں سیاسی رہنما فاروق ستار سمیت دیگر نے شوبز و سماجی اور ادبی رہنماؤں کے کاموں کو سراہا ۔