اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پانچ روزہ دورہ پر آج اتوار کو بیجنگ جائیں گے ،وفاقی وزیر ہونان یونیورسٹی آف چاینیز میڈیسن کے صدر کی دعوت پر چین جا رہے ہیں۔فواد چودھری ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن میں منعقدہ بائیو میڈیسن اینڈ چائنیز میڈیس سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہونگے ،وہ ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن میں قائم کردہ ماہر تعلیم پروفیسر عطاالرحمان بی اینڈ آر ٹی سی ایم ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے ۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر اپنے چینی ہم منصب اور سولر پینل اور لیتھیئم بیٹری تیار کرنے والی کمپنیوں کے سربراہن سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے ۔فواد چودھری بائیو گاز پلانٹ انسٹالیشن کمپنی کے سربراہ سے بھی ملاقات کرینگے ۔