لاہور(نیٹ نیوز)معروف اداکار فیروز خان نے اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید ہونے 4 بیٹوں کے والد کی دلخراش ویڈیو شیئر کر دی ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فیروز خان کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو 2حصوں پر مشتمل ہے ۔ پہلے حصے میں درد سے تڑپتے والد کو 3بیٹوں کی شہادت کے بعد چوتھے بیٹے کو گلے سے لگا کر شدت سے روتے دیکھا جاسکتا ہے ، ویڈیو میں فلسطینی شخص کے چوتھے بیٹے کو بھی شدت سے رونے کے ساتھ ساتھ خود کو اور والد کو پیٹتے بھی دیکھاجاسکتا ہے ۔ویڈیو کا اگلا حصہ اسی شخص پر مشتمل ہے جس میں انھیں چوتھے بیٹے کی شہادت کی اطلاع ملنے کے بعد روتے اور چلاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔فیروز خان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں’’ آئی سٹینڈ فاراسلام‘‘ کا بھی ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا۔اداکارکی ویڈیو کوکچھ ہی گھنٹوں کے دوران 7لاکھ 80ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ۔