لاہور( کامرس ڈیسک)گزشتہ روز یریو لائن گروپ کی جانب سے فیصل آباد میں ویریو لائن کانسپٹ سٹور کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل سجاد اکرم (ر)نے ویریو لائن کانسپٹ سٹور کاافتتاح کیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل سجاداکرم (ر) نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق ویریو لائن انٹر کول پروڈکٹس کی ماحول دوست طریقے سے تیاری کو سراہتے ہوئے چیئرمین ویریو لائن گروپ کلیم بٹ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ویریو لائن گروپ فیصل مسعود نے ویریو لائن کی جدید پروڈکٹس اور ویریو لائن انٹر کول شو روم کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک سے متعلق حاضرین کو بتایاکہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی سے مزین یہ پروڈکٹس کاروباری مقاصد کیلئے فائدہ مند ہیں۔تقریب کے اختتام پر شرکا ء کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔