لاہور (نامہ نگار) فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس وہیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ٹریفک پولیس نے 9روز میں 55 ہزار 116 موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے ،ایکسائز کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 43 ہزار 542 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 4152 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ، ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر 1769 نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر 2571 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی ،واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 2291 اور ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرز مٹانے پر 691 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس پکڑے جانے پر جعل سازی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا جائے گا، فینسی نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں کو متعدد دکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ۔