لاہور(خبرنگارخصوصی)سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انجینئر سہیل لاشاری نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے نئی اتھارٹی قائم کی جائے ،حکومت اگر تاجروں سے ٹیکس لے رہی ہے تو انہیں سہولتیں بھی فراہم کرے ،چھوٹے اور درمیانے تاجروں کا اعتماد بحال ہونے سے ہی صنعت کا پہے ہ گھومے گا ،انہوں نے کہاکہ تاجروں نے کبھی ٹے کس دینے سے گریز نہیں کیالے کن ان کے ذرائع آمدن میں اضافہ کے لئے بھی اقدامات ہونے چاہیں ،تاجروں اور صنعت کاروں کے ذرائع آمدن میں اضافہ سے ٹے کس کے حصول میں بھی اضافہ ہوگا ،انہوں نے کہاکہ حکومت قرضہ اتارنے کے لئے مزید قرضہ لینے سے گریز کرے ، قرضہ لے کر کبھی قرضہ نہیں اتراجاتا ہے ،قرض اتارنے کے لئے حکومت صنعت کاری کو فروغ دے ،صنعتوں کو فروغ دے کر ملک میں معاشی خوشحالی آسکتی ہے ،جب تک ملک میں سرماے ہ کاری نہیں ہوگی معاشی صورت حال بہتر نہیں ہوگی ، انہوں نے کہاکہ پہلے تاجروں اور صنعت کاروں کو خوف زدہ کردیا گیا اور اب کہا جارہا ہے کہ تاجر وں کااعتماد بحال کریں گے ،حکومت اے سے اعلانات کیوں کرتی ہے جس سے خوف کی فضا قائم ہوتی ہے ۔