غرب اردن (این این آئی )اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے سینئر رہنما شاکرعمارہ نے قبلہ اول سے چھیڑ چھاڑ کوآگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کے حوالے سے اسرائیلی سازشی منصوبے خطرناک امر ہے جس کا مقصد مسجد اقصی کے تاریخی اور قانونی اسٹیس کو تبدیل کرتے ہوئے نئے حالات پیدا کرنا ہے ،اپنی تمام مقدسات کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاکر عمارہ نے پریس بیان میں کہا کہ مسجد اقصی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے اورہم اپنی تمام مقدسات کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی انتہا پسند یہودی تنظیمیں قبلہ اول پر دھاوے کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ یہودی انتہا پسندوں کو اس کی ترغیب دیتی ہیں۔ یہ اشتعال انگیز ترغیبات ایک ایسے وقت میں دی جا رہی ہیں جب دوسری طرف ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور فلسطینی مسلمان قبلہ اول میں عبادت کی تیاری کر رہے ہیں۔