پشاور(ممتاز بنگش) عا م انتخابات 2018ء کی طرح قبائلی اضلاع میں بھی مسلم لیگ (ن) کو تمام حلقوں سے امیدوار نہیں مل سکے ،ن لیگ نے 16میں سے صرف 5حلقوں میں ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ دیگر حلقوں میں پارٹی کوکوئی امیدوار ملا نہ ہی کسی نے ٹکٹ کے لئے درخواست دی ، امیدواروں کی کمی کے باعث باجوڑ کی 3میں 2نشستوں پر 2بھائیوں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔شہاب الدین کے دونوں بیٹوں میں سے اسرارالدین کو پی کے 100 جبکہ نظام الدین کو پی کے 101 کاٹکٹ دیا گیاہے ۔اسی طرح پی کے 106ضلع خیبر میں سید آغا جان، پی کے 111شمالی وزیرستان میں محمد نذیر خان کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔ پارٹی ترجمان اختیار ولی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر ایکشن لڑے گی۔
قبائلی اضلاع میں انتخابات:ن لیگ کو تمام حلقوں سے امیدوار نہ مل سکے
هفته 01 جون 2019ء
پشاور(ممتاز بنگش) عا م انتخابات 2018ء کی طرح قبائلی اضلاع میں بھی مسلم لیگ (ن) کو تمام حلقوں سے امیدوار نہیں مل سکے ،ن لیگ نے 16میں سے صرف 5حلقوں میں ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ دیگر حلقوں میں پارٹی کوکوئی امیدوار ملا نہ ہی کسی نے ٹکٹ کے لئے درخواست دی ، امیدواروں کی کمی کے باعث باجوڑ کی 3میں 2نشستوں پر 2بھائیوں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔شہاب الدین کے دونوں بیٹوں میں سے اسرارالدین کو پی کے 100 جبکہ نظام الدین کو پی کے 101 کاٹکٹ دیا گیاہے ۔اسی طرح پی کے 106ضلع خیبر میں سید آغا جان، پی کے 111شمالی وزیرستان میں محمد نذیر خان کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔ پارٹی ترجمان اختیار ولی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر ایکشن لڑے گی۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 01 جون 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں