رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنماچودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے کرپشن سے معیشت کو تباہ کیا ،ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں سے بچائیں گے اور قوم کا لوٹا ہوا پیسہ ہرصورت واپس لائیں گے ،غرت کے خاتمہ کیلئے عوام حکومت کا ساتھ دیں ،تحریک انصاف سندھ میں دوصوبے نہیں بننے دے گی،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پاکستانی عوام کو خودمختار بنانے کی جانب اہم قدم ہے ، کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔