اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم ایک طویل عرصے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی ،پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن آج اسلام آباد پہنچیں گی جبکہ قومی ٹیم آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ،سری لنکن ٹیم منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلئے گئے ہیں ،راولپنڈی سٹیڈیم کے تمام سکیورٹی انتظامات فوج نے سنبھال لیے ،میڈیا کو پریکٹس میچ اور میچ کے دوران صرف داخلے کی اجازت ہوگی۔