لاہور(جنرل رپورٹر) اساتذہ ، ایپکا، سرکاری ملازمین اور پروفیسرز کی تنظیموں پر مشتمل آل گورنمنٹ ایمپلائز گریند الائنس پنجاب کے صوبائی چئیرمین محمد سلطان مجددی ، پروفیسر ندیم اشرفی، رانا لیاقت علی، چوہدری محمدسرفراز، امتیاز عباسی، اللہ بخش قیصر، محمد فاضل، وحید مراد یوسفی و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ۔آج پنجاب بھر کی طرح پنجاب اسمبلی کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام 12بجے دن پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔