لاہور(اپنے رپورٹر سے )سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی تین روزہ بولی کا عمل مکمل ہو گیا،ترجمان کیٹل کمپنی لاہور ڈویژن شیخ اسد ظفر کے مطابق پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی انٹری و پارکنگ فیس کے ٹینڈر مکمل ہوئے ہیں۔نیلامی میں بڑے جانور کی سرکاری انٹری فیس 500روپے جبکہ چھوٹے جانور کی انٹری فیس 100روپے مقرر کی گئی۔ٹھیکہ دار سرکاری فیس سے زیادہ وصول نہ کر سکے گا۔لاہور ڈویژن کی4 مویشی منڈیوں کی جانوروں کی انٹری و پارکنگ فیس کی نیلامی ایک ارب 6کروڑ26لاکھ 10ہزار روپے میں ہوئی۔لاہور ڈویژن کی سب سے بڑی منڈی شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کی سب سے بڑی بولی 80کروڑ ایک لاکھ روپے الیاس قریشی نے لگا کر کامیاب قرار پائے ۔شیخوپورہ ماڈل کیٹل مارکیٹ 24کروڑ روپے کی بولی مبین اشرف نے لگائی۔پتوکی مویشی منڈی کی 1کروڑ روپے کی بولی محمد یوسف نے لگائی۔ننکانہ مویشی منڈی 25لاکھ 10ہزار روپے جاوید اقبال نے بولی لگائی۔فیصل آباد ڈویژن کی مویشی منڈی نیموانہ 5کروڑ 50لاکھ روپے میں مبین اشرف گوندل نے سب زیادہ بولی لگا کر اپنے نام کر لی۔