لاہور(جنرل رپورٹر)پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ رو ز شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے مزید 11 عطائیوں کے کاروبار بند کردئیے ۔95 علا ج گا ہوں پر ریڈ کیا گیا،بند کئے گئے اڈوں میں 4 جراح،3 جنرل عطائی ،2 جعلی دندان ساز ،ایک ایک حکیم اورمیڈیکل سٹورشا مل ہے ۔