لاہور ، حافظ آباد ( سپیشل رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) سندر میں رکشہ اورمزدہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس موقع پرپہنچ گئی ، ریسکیو نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو رائیونڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اورمیت کی شناخت نہیں ہوسکی، حافظ آباد میں مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ، جھنگ کا 35سالہ حاکم علی 3 ساتھیوں کے ساتھ کار میں سوار گوجرانوالہ جارہا تھا ، کار حافظ آباد کے نواحی گاؤں پیلو پہنچی تو اسے شاہ زور ڈالہ نے ٹکر دے ماری ، حاکم علی موقع پر جاں بحق ہوگیا، سکھیکی میں بجلی گھر کے قریب سرگودھا روڈ پر 70سالہ محمد سلامت ولد اﷲدتہ سڑک عبور کررہا تھا، نامعلوم ڈمپر نے ٹکر مار کر جاں بحق کردیا۔