لاہور(کلچرل رپورٹر) ایم ایم عالم روڈ پر Khajkk Lounge کا افتتاح،شوبز ستاروں کی آمد اور پرفارمنس،تفصیلات کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر خدیجہ اور خالد کے نئے برانڈ کا افتتاح کیا گیا جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی تقریب میں ایک ریمپ واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ماڈلز لائبہ سیال،بیاخان،فلک بٹ،چاندنی ،عائشہ علی،آمنہ رائے ،ماہ نور، نور چوہدری اورذلفا ایمانویل نے Khajkk Lounge کے تیار کردہ ملبوسات اور جیولری زیب تن کی ہوئی تھی۔ ان ماڈلز کو سنوارنے میں معروف بیٹیشنز زیب النسا ء ،مریم بٹ اور ثناء کا اہم کردار تھا۔اس تقریب میں گلوکار ناصر بیراج،بندیا اور عمران نیازی نے اپنے مشہور گانے سناکر سماں باندھے رکھا۔معروف ٹک ٹاک سٹار ڈولی اور اداکارہ علیبہ خاں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای اومس خدیجہ نے بتایا کہ ہم نے اپنے صارفین کو فیشن برانڈز سے متعلق مختلف ٹرینڈز پیش کیے گئے ہیں جو ایک فیشن شوکے ذریعے دکھائے گئے ہیں۔