لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔حلف برداری کی تقریب ججز لائو نج میں ہوگی جہاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان ان سے حلف لیں گے ۔مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس عاصم حفیظ ،جسٹس محمد وحید خاناور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے فاضل ججز صاحبان ،وکلاء تنظیموں کے عہدیدار اور لاء افسر شریک ہونگے ۔