لاہور (نامہ نگار،92نیوزرپورٹ ) غریب عوام کیلئے سستے سفرکی موجیں ختم کردی گئیں،پنجاب حکومت نے میٹروبس کا کرایہ 50فیصد بڑھادیا،میٹروبس لاہوراور راولپنڈی کا کرایہ 20سے بڑھاکر30روپے کر دیا گیا،پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔