سنچورین (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ میں آدھی رات کے لاک ڈاؤن کے باوجود سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جاری رہے گی۔ اس بات کا فیصلہ صدر سیرل رامافوسہ کی جانب سے کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے نئی پابندیوں کا اعلان کے بعد کیا گیا۔ ملک میں شراب پر پابندی، سخت کرفیو، معاشرتی اجتماعات کی ممانعت اور ہاٹ اسپاٹ علاقوں جھیلوں، ساحلوں اور پارکوں کی بندش شامل ہے لیکن حکومت نے کہا کہ کھیل، آرٹس اور ثقافتی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں گی۔