لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر) شہر کے مختلف مقاما ت پر ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کے نہتے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا ۔ذرا ئع کے مطابق شمالی چھائونی سے ڈاکو احمد سے 5لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون،گلبرگ ڈاکو اشفاق و فیملی سے 8 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،مصری شاہ ڈاکو جمیل سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل،غالب مارکیٹ ڈاکو فیضان اور فیملی سے سے 10 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ، مانگا منڈی کے علاقے میں مسلح ڈاکو شہریار کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 75ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ،مصری شاہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو فحر حسین کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر 40 ہزار روپے نقدی، مغلپورہ کے علاقے میں ڈاکو انور کی دکان سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے ، شفیق آباد کے علاقے سے ڈاکو الماس سے 2 لاکھ 65 ہزار نقدی اور موبائل فون،رائیونڈ سٹی کے علاقے سے ڈاکو فاروق سے 2لاکھ 10 ہزار نقدی ، لوئر مال کے علاقے سے ڈاکو شرافت سے 73 ہزار نقدی۔شناختی کارڈ۔لائسنس اور موبائل فون ، ہنجروال کے علاقے میں ڈاکو سمیر احمد سے 2 لاکھ 30 ہزار نقدی اور موبائل فون، گارڈن ٹاون کے علاقے میں ڈاکو شفیق سے 20 ہزار نقدی موبائل فون اور نقدی ۔ شادمان میں ڈاکو حاجی اسلم سے 3 لاکھ 15ہزار،نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ غالب مارکیٹ، ہربنس پورہ ۔نولکھا اور ڈیفنس،گلبرگ سے کاریں ،گلشن اقبال ،مصری شاہ ،فیصل ٹائون ،ساندہ اور داتا دربار سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں ۔