لاہور،شیخوپورہ ،پارا چنار ،کراچی (کر ائم ر پو رٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ92نیوز،سٹاف رپورٹر ) لاہور ،شیخو پورہ ،کراچی میں خاتون سمیت 4افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ کرم ایجنسی میں قبائل میں لڑائی کے دوران مزید4افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ٹائون شپ کے تا جر رشید نے دو شا دیا ں کر رکھی تھیں ،پہلی بیو ی سے بیٹا محمد سلیم قتل کے مقدمہ میں ملو ث رہ چکا تھا اسکی سو تیلے بھا ئی ملک عمرا ن سے ذاتی رنجشچلی رہی تھی ،منگل اور بد ھ کی درمیانی شب دو نو ں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہو ا جس پر عمرا ن نے فا ئر نگ کرکے سو تیلے بھا ئی سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود فرار ہو گیا ۔ فیروزوالا کے علاقہ برج اٹاری میں جائیداد کے تنازع پر دیور نے بھابھی قتل کر دی ، 26 سالہ زیبِ نسا چار بچوں کی ماں تھی دیور نے جائیداد ہتھیانے کی خاطراسے قتل کردیا اور اسکے چار بچوں کو اغوا کرکے فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ کرم ایجنسی کے علاقہ بالش خیل ابراہیم زئی میں دو قبائل کے مابین لڑائی میں مز ید 4افرا د ہلاک ہوگئے ہیں ، فائر بندی کے اعلان کے باوجود پاڑہ چمکنی قبائل کے حملوں کی وجہ سے دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ گزشتہ روز آر آر توپ کے گولے فائر کرتے وقت اپنے ہی مورچے میں توپ کا گولہ پھٹنے سے پاڑہ چمکنی قبائل کے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پرچچا محبت خان نے بھتیجی ناہید اورآشنا زاہد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔