کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی آج (بدھ) منائی جائے گی۔ اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل وزیراعلی سید مراد علی شاہ سمیت مختلف شخصیات ان کی تحریک پاکستان اورملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارپرحاضری دیں گی اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ نواب زادہ لیاقت علی خان کو 16اکتوبر 1951ء کو کمپنی باغ (موجودہ لیاقت باغ )راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔