کراچی(نیٹ نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے یا انہیں ہراساں کئے بغیر محصولات بڑھانا ہوں گے ۔کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران عبدالحفیظ شیخ نے کہا کسٹم ریونیو کے حصول اور تجارت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے ، پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کا نگران ہے ، حکومت تمام سرکاری اداروں کی طرح کسٹم کو بھی وسائل سے لیس کرے گی۔مشیر خزانہ نے کہا اکیسویں صدی کا تقاضا زندگی کو آسان بنانا ہے ، غیرملکی اور اوورسیز پاکستانیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہے ۔