لاہور(خبرنگارخصوصی) فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا نے کہا ہے کہ ایف بی آر قابل اطمینان اقدمات کر ے تو پورے ملک کے تاجرو صنعت کا رٹیکس دینے کیلئے تیار ہیں، ہمارے مطالبات حکومت نے سن لئے ہیں اسلئے ہم نے ہڑتال کی کال واپس لی ہے ،ہر تاجر وصنعت کار ٹیکس دینے کو تیار ہے لیکن ٹیکس دینے کا طریقہ کار عصری تقاضوں کے مطابق مرتب کیا جائے ،تاجر اب بھی ٹیکس دے رہے ہیں لیکن ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے حکومت کو تاجروں کو اعتماد میں لینا چاہے ے ، تاجروں اور صنعت کاروں کو خوف کی فضا سے باہر نکالا جائے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں،انہوں نے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، ہم کسی ادارے پر عدم اعتماد نہیں کرتے لیکن ان ادارو ں کواپنی اصلاح کرنی چاہیے ۔ٹیکس اکٹھا کرنیوالے ادارے اپنی ساکھ بہتر بنائیں۔