لاہور(خصوصی نمائندہ)گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ دیامیربھاشاڈیم پرتعمیرات کاآغاز حکومت کا تاریخی اقدام ہے ،انشاء اللہ ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈ ئیر (ر) اعجاز شاہ سے گور نر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں سیاسی و حکومتی اموراور کورونا کے خلاف اقدامات پر بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی حکومت کی اولین تر جیح ہے کوئی جتنا بھی طاقتور ہو وہ احتساب سے بچے نہیں سکے گا ہم نے ملک کو کر پشن کے ناسور سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کرترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے ، عوام کو چاہیے کہ وہ عید پر کورونا کے ایس اوپیزپر عملددرآمد کو ہر صورتحال یقینی بنائیں۔وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام بھی حکومت کا نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی پروگرام ہے تحر یک انصاف نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائیگا۔ حکومت عوامی مینڈ یٹ کے مطابق اپنی آئینی مدت پوری کر یگی ۔