لاہور( میا ں رؤف )موجیں اور من پسند تعیناتیاں بند کر دی گئیں ۔ ایس پیز سے لے کرڈی آئی جیزرینک کے 37 افسران کی فہرستیں ازسر نومرتب کرکے حکومت کوبھجوا دی گئیں جو مسلسل 10سال یا اس سے زیادہ عر صہ مبینہ سفا رشو ں کی وجہ سے پنجاب میں تعینات رہے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ آ ئی جی پنجا ب انعا م غنی کے حکم پر آئی جی آفس نے کئی کئی سالوں سے پنجاب میں تعینات 15 ڈی آئی جیز،11گیا رہ ایس ایس پیز اور 11ایس پیز کے نام ازسرنو بھجوادیئے ہیں۔نئی فہرستوں میں ایسے افسران کے نام بھی شامل کئے گئے جو پنجاب سے تبادلے کے باوجود دوسرے صوبوں میں 2سال مکمل نہ کر سکے اور واپس پنجاب آگئے ۔ مزید ایسے افسران بھی جو دوسرے یونٹس میں تبادلہ کے بعد مبینہ سفا رش کی وجہ سے من پسند مقامات پر دو با رہ پوسٹنگ پنجاب میں کرا نے میں کامیاب ہو گئے ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جیز میں 10 افسران مسلسل پنجاب میں تعینات رہنے والوں میں شامل جبکہ 5 ڈی آئی جیزکی تعیناتی دوسرے صوبوں میں رہی لیکن عرصہ مکمل نہ کیا۔ذرائع کے مطابق حکو مت کو بھیجی گئی لسٹ میں ڈی آئی جیزمیں غلام محمود ڈوگر ،خرم علی شاہ ،زعیم شیخ ، افضال کوثر، ڈوگر، سہیل چودھری، فیصل رانا وقاص نذیر جبکہ ایس ایس پیز اور ایس پیز میں کرارحسین،جمیل ظفرعمران کشور، جہانزیب نذیر،عطاالرحمن و دیگر کے نام شامل ہیں۔حکومتی پالیسی کے مطابق جو افسر پنجاب میں 10سال مکمل کرچکے ہوں، ان کو کم ازکم 2سال دوسرے صوبے یا یونٹ میں تعینات کیا جاناہوگا۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ آ ئندہ نئے سا ل 2021 کے فو ری آغا ز پر پنجا ب حکو مت کے احکا ما ت پر مذ کو رہ پولیس افسروں کو پنجا ب سے دوسرے صوبوں اوردیگر یونٹ میں تقرر کے امکا نا ت ہیں ۔