لاہور(نمائندہ خصوصی سے )سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کابینہ کی لا اینڈ آرڈر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور بشارت راجہ نے راولپنڈی سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور دیگر اعلی افسران بھی شریک تھے ۔ کابینہ کمیٹی نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے راولپنڈی، لاہور کے دورے کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر قانون نے اب تک کے پی ایس ایل میچز کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فائنل میچ کی سکیورٹی بھی فول پروف ہونی چاہیے ۔