راولپنڈی، کوئٹہ، چا غی( نامہ نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے آنے والے اے این ایف کے جوانوں پر دہشتگردوں اور سمگلروں نے حملہ کردیا۔ اے این ایف کے جوانوں نے ساڑھے 3 گھنٹے تک حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، فائرنگ سے اے این ایف کے 2 جوان شہید، 6 زخمی ہو گئے ۔شہید اہلکاروں میں مردان کے رہائشی کانسٹیبل ڈرائیور عامر نواز اور لودھراں کے رہائشی کانسٹیبل محمد کامران شامل ہیں ۔ اہلکار ماشکیل سے منشیات برآمد کر کے واپس آ رہے تھے 50 سے 60 حملہ آوروں پر مشتمل گروہ نے مہراب لوگ ایریا کے قریب ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر کے ذریعے دو گاڑیاں بھی تباہ کر دیں، ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں نے اے این ایف کے جوانوں کی مدد کی جس پر حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔
منشیات سمگلروں کی فائرنگ،اے این ایف کے 2 جوان شہید،6 زخمی
هفته 18 جولائی 2020ء
راولپنڈی، کوئٹہ، چا غی( نامہ نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے آنے والے اے این ایف کے جوانوں پر دہشتگردوں اور سمگلروں نے حملہ کردیا۔ اے این ایف کے جوانوں نے ساڑھے 3 گھنٹے تک حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، فائرنگ سے اے این ایف کے 2 جوان شہید، 6 زخمی ہو گئے ۔شہید اہلکاروں میں مردان کے رہائشی کانسٹیبل ڈرائیور عامر نواز اور لودھراں کے رہائشی کانسٹیبل محمد کامران شامل ہیں ۔ اہلکار ماشکیل سے منشیات برآمد کر کے واپس آ رہے تھے 50 سے 60 حملہ آوروں پر مشتمل گروہ نے مہراب لوگ ایریا کے قریب ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر کے ذریعے دو گاڑیاں بھی تباہ کر دیں، ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں نے اے این ایف کے جوانوں کی مدد کی جس پر حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 18 جولائی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں