لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علا قوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اچھر ہ کے علا قہ میں جا وید کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لاکھ65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ،غا زی آ با د کے ثا قب کے سے 2لاکھ30ہزار ،نو لکھا میں ما جد کے گھر سے 2لا کھ70ہزار،سند ر میں جمیل کے گھر سے 2لا کھ60ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،لو ہا ری گیٹ میں مجید کے گھر سے 1لاکھ 70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات۔فیصل ٹا ئو ن میں اجمل ،شفیق آ با د میں سر فر از فیملی کو لوٹ لیاگیا ۔ڈیفنس سی ،چو ہنگ اورشا د با غ میں گاڑیاں اورنو لکھا،گڑ ھی شا ہو ،شا د با غ ،وحد ت کا لو نی،منا واں اورپر انی انا ر کلی میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔