پشاور(آن لائن) کروڑوں روپے کے مالی بدعنوانیوں کے مقدمات میں بیرون ملک فرار ہونے والے نامزد با اثرملزمان کے انٹر پول کے ذریعے گرفتاریوں کے لئے فہرست تیارکر لی گئی ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بھی ایسے ملزمان کی تفصیلات وفاق کو ارسال کردی ہے جو صوبے کو مالی بدعنوانیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انٹر پول کے ذریعے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف سرکاری اداروں میں بدعنوانیوں میں ملوث مفرور ملزمان کی فہرستیں چاروں صوبائی حکومتوں اور مرکزی حکومت کی جانب سے ایف آئی اے کو فراہم کی گئی ہے اور ایف آئی اے نے مفرور ملزمان کی فہرست انٹر پول برانچ کو دی ہے کروڑوں روپے کے کرپشن میں ملوث بیرون ملک فرار ہونے والے سرکار ی ملازمین کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شخصیات کو گرفتار کرکے انہیں وطن واپس لایا جائے گا۔