لاہور( کلچرل رپورٹر) پاکستانی سپر سٹار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ انہیں اہلیہ ثمینہ سے شادی سے قبل بھی ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی لیکن اس لڑکی نے انہیں دھوکہ دیاتھا۔اور دل ٹوٹنے پر میں بہت رویا تھا۔اداکار ہمایوں سعید ان دنوں ڈرامہ سیریل’’ میرے پاس تم ہو‘‘ میں ایسے شوہر کا کردار نبھارہے ہیں جس کی بیوی پیسوں کی خاطر اسے دھوکہ دیتی ہے اور چھوڑ کر چلی جاتی ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ ثمینہ سے شادی سے قبل انہیں ایک لڑکی سے محبت تھی۔ ہم اکثر ساحل سمندر پر گھومنے جاتے تھے ۔ ہمایوں نے کہا کہ میں اپنوں کو کھونے سے بہت ڈرتا ہوں اور مجھے انگریز لڑکیاں جنہیں عموما گوریاں بھی کہا جاتا ہے بالکل نہیں پسند، مجھے پاکستانی لڑکیاں پسند ہیں۔ میری کامیابی کے پیچھے کسی ایک عورت کا نہیں بلکہ بہت ساری خواتین کا ہاتھ ہے ۔