اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر، وقائع نگار، مانیٹر نگ ڈیسک )ملک بھر میں اشیائے خورونوش میں مسلسل اضافہ نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتہ میں مہنگائی میں 0.98 فیصد اضافہ ہو گیا، ایک ہفتہ میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔، چینی 2 روپے 14 پیسے مہنگی ہوئی، چینی کی قیمت 80.82 روپے سے بڑھ کر 82.96 روپے فی کلو ہو گئی۔ فی کلو ٹماٹر 29 روپے مہنگا ہوا، ٹماٹر کی قیمت بڑھ کر 96 روپے 50 پیسے فی کلو ہو گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پیاز 4 روپے فی کلو مہنگا ہوا، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے مہنگی ہوئی، ایک ہفتہ میں انڈے فی درجن ساڑھے 4 روپے مہنگے ہوئے ، چکن، بڑا گوشت، تازہ دودھ، چھوٹا گوشت، چاول گڑ، دال چنا بھی مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، دال مونگ 10 روپے سستی جبکہ کیلے فی درجن 5 روپے سستے ہوئے ۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 روپے ، ایل پی جی کا سلنڈر بھی 6 روپے سستاا ہوا، دال ماش، لہسن، گھی بھی سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مہنگائی کا جن بے قابو،مسلسل پانچویں ہفتے اضافہ
هفته 11 جولائی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 11 جولائی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں