کراچی (سٹاف رپورٹر) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رکن نثار احمد پنہور کو حراست میں لے لیا ہے ۔ کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی نثار احمد پنہور کو گلستان جوہر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔ نثار احمد پنہور کے بیٹے محسن پنہور نے اپنے والد کو حراست میں لئے جانے کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام میرے والد کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لیں۔واضح رہے نثار احمد پنہور 2008 میں ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر رُکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ ترجمان ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور کا کئی برس سے ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ نہیں ، نثار پنہور اپنی سرگرمیوں کے ذمہ دار خودہیں، ایم کیو ایم پاکستان ملکی سا لمیت اور وحدانیت پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔