پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) متواز ن غذا کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، متوازن غذا کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے افسران باہمی ربط و رابطہ اور مضبوط کوارڈینشین کے زریعے صاف ستھری غذاکی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے بہترین غذا کی فراہمی سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے افسران بہترین غذائی ضروریات سے متعلق مانیٹرنگ کے عمل کو سخت کریں، اشیائے ضروریہ کی سخت طریقے سے چیکنگ کریں، سیمپلنگ کریں، لیبارٹری سے تشخیص کر وائیں، غیر معیاری اور ناقص غذا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں، ان کے خلاف مقدمات درج کر وائیں، ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ غذائی ضروریات سے متعلق ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیں، ناشتہ پو انٹس، ہوٹل، مشروبات، فاسٹ فوڈز کی دوکانات کی چیکنگ کریں، معیاری اور صاف ستھری اشیاء فروخت کرنے والوں کی حو صلہ افزائی کریں۔