اسلام آباد ،راولپنڈی (سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاعکے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور سعودی قیادت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات بلندی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر کی دعا کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال سے پاکستان اور پاک فوج ایک سچے دوست سے محروم ہوگئی، وہ دونوں ممالک کے مابین مثالی بھائی چارے کی ایک روشن علامت تھے ، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔