لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلش کاؤنٹی ایسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس میچ لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کا آخری فرسٹ کلاس میچ ہوگا، ریڈ بال سے آخری میچ کھیل کر عامر وائٹ بال سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر، ایسیکس کاؤنٹی کی جانب سے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔ ایسیکس کاؤنٹی نے تصدیق کی کہ محمد عامر نے اپنے معاہدے میں توسیع کردی ہے۔ وہ بلاسٹ ٹی ٹونٹی کے علاوہ ایک فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلیں گے۔