لاہور(نمائندہ خصوصی سے ، نیوز رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے متعدد افسروں اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں، اضافی چارج سونپنے کے احکامات جاری کر دئیے ، چیئر مین بورڈ کی جانب سے دی گئی منظوری کے پیش نظرمسز سمیرہ رضوی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر قصور کو تبدیل کر کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر (لیگل ٹو) تعینات کیا گیا، ریاض احمد اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر (لیگل ٹو) کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں، محمد اکرم جوئیہ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر کو قصور کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر کی اضافہ ذمہ داریاں سونپی گئیں، غلام حسن اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر سکھر کو تبدیل کر کے اکاؤنٹس برانچ لاہور ، محمد ریاض احمد ایل ڈی سی قصور کو تبدیل کر کے سروے برانچ متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور اورعلی اقبال یو ڈی سی ساہیوال کو تبدیل کر کے قصور آفس تعینات کر دیا گیا۔ دریں اثنا تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف محمد علی خان کو ایگزیکٹو آفیسر داتا دربار تعینات کر دیا گیا، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد کی منظوری کے پیش نظر ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے احکامات جاری کر دئیے ، محمد علی خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ریلوے حکام نے گریڈ 19کی آفیسر فاطمہ بلال کو تبدیل کر دیا اور انہیں ڈپٹی سی ٹی ایم ڈرائی پورٹ لگا دیا ۔ریلوے حکام لاہور ڈویژن نے ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار تعینات ہونے والی خاتون سٹیشن منیجر سیدہ مرضیۃ الزہرہ سے 24گھنٹے سے قبل ہی اضافی چارج واپس لے لیا اور ان کی جگہ محمد یعقوب کو سٹیشن منیجر کا چارج دے دیا ، ریلوے ترجمان لاہور کا کہنا ہے مذکورہ خاتون کے پاس سٹیشن منیجر کا اضافی چارج تھا۔ حکومت پنجاب نے 16 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سیف الرحمن اسسٹنٹ کمشنر جام پور کو 28ویں پی ایس ایم جی کورس میں شرکت کی غرض سے افسر بکار خاص بنا دیا گیا، تقرری کے منتظرمحمد طلحہ سعید کو اسسٹنٹ کمشنر جام پور تعینات کر نے ،مدثر ممتاز اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے ،تقرری کی منتظرمس قدسیہ ناز کواسسٹنٹ کمشنر سلانوالی تعینات کر نے ،محمد صفات اللہ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل ) ڈی جی خان کو اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ڈی جی خان لگانے کی ہدایت کی گئی، محمد ہدایت اختر سیکشن آفیسر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) ڈی جی خان تعینات کیا گیا، محمد جمیل مغل سیکشن آفیسر سکولز ایجوکیشن کو تبدیل کر کے کلکٹر (کنسالیڈیشن ) لاہور ، احمد جاوید چیمہ سیکشن آفیسرہائر ایجوکیشن کو جنرل اسسٹنٹ قصور ،شاہد بشیر سیکشن آفیسر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کو کالونی اسسٹنٹ خوشاب ، جہانزیب احمد خان سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو جنرل اسسٹنٹ (ریونیو)گوجرانوالہ تعینات کر دیاگیا ، شفیق احمد سیکشن آفیسر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کو جنرل اسسٹنٹ (ریونیو)ساہیوال ، نور زمان سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن کو جنرل اسسٹنٹ (ریونیو) جہلم ،محمد شعیب بوسن سیکشن آفیسر انرجی کو اسسٹنٹ کمشنر (ہیومن ریسورس اینڈ کوآرڈی نیشن ) بہاولنگر ،ظہور احمد سیکشن آفیسر ہیومن ریسورس کو اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) بہاولپور ، قمر محمود سیکشن آفیسر ویمن ڈویلپمنٹ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر (ہیومن ریسورس اینڈ کوآرڈی نیشن ) اور مہتاب احمد خان سیکشن آفیسر ٹرانسپورٹ کو کالونی اسسٹنٹ بھکر تعینات کر دیا گیا ۔