لاہور(اپنے رپورٹر سے ) محکمہ ہاؤ سنگ نے شہباز دور کے ترقیا تی منصوبوں کا ریکارڈ طلب کر لیا، اس مد میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، سینی ٹیشن ایجنسیز اور پی ایچ اے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ ہدایات میں کہا گیا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے مکمل ہو نے والے منصوبوں کا ریکارڈ جلد از جلد فراہم کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے قائم کیے گئے انکوائری کمیشن کی ہدایت پر منصوبوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔