لاہور(پ ر) محکمہ امداد باہمی صوبہ پنجاب کے 13بارانی اضلاع میں بلا سود ٹریکٹرز فراہم کر رہا ہے ۔ راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم، گجرات ، سیالکوٹ، ناروال، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ ، راجن پور اور ڈی جی خان اضلاع کے بارانی علاقے کے کاشتکاروں ؍ ممبران کواپریٹو سوسائٹیز اس سکیم سے استفاد کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں صوبائی وزیر امداد باہمی پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ ، پارلیمانی سیکرٹری امداد باہمی چوہدری محمد امین ذوالقرنین، سیکرٹری کوآپریٹوز منصور قادر ، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید ، صدر چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ منیر احمد خان، محکمہ امداد باہمی بینک افسران اور کوآپریٹو کاشکاروں کی بھاری تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ صوبائی وزیر امداد باہمی کا کہنا تھا کہ پسماندہ اضلاع کے بارانی علاقہ کے کاشتکاروں میں بلا سود ٹریکٹر ز کیلئے قرضہ جات فراہم کر رہا ہے ۔ٹریکٹرز کی چابیاں ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارتقریباً 100 خوش نصیب کاشتکاروں میں تقسیم کریں گے ۔