لاہور(فہیم امین سے )کورونا نے محکمہ سیاحت کے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرد یئے تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی، سینکڑوں ملازمین نے حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔ پنجاب ٹورازم کے تحت چلنے والی چیئر لفٹ اورریزارٹ بند ہونے سے آمدنی نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث ایک سو چالیس مستقل اور دوسو ساٹھ کے قریب ڈیلی ویجزز ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے کہ تین ماہ کی تنخواہ ملی نہیں کورونا کی وجہ سے چیئر لفٹ بند ہے اور ساتھ میں رایزرٹ وغیرہ بھی خالی جس کے وجہ سے اب محکمے کے پاس تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ۔عید الفطر بھی بغیر تنخواہ کے گزار کی اور اب بڑی عید بھی لگتا ہے خالی جیب ہی گزرے گی۔پنجاب ٹورازم کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کو ملازمین کی تنخواہ کے لیے سمری بھیج دی گئی لیکن وہ ابھی تک منظور نہیں کی گئی صرف ٹالنے کا کام جاری حکومت فوری طور پر ہماری مدد کرے ۔ کورونا کے وجہ سے ملازمین کوئی اور کام بھی کرنے سے لاچار ہیں ۔