پشاور(عارف خان )محکمہ کھیل وسیاحت کی کارپوریشنز اور ڈائریکٹوریٹ کو ختم کرنے اور ان میں کام کرنے والے ملازمین کو سرپلس پول میں بھیجا جائے گاجس کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی جا رہی ہے تاہم سرپلس پول میں بھیجنے جانے والے ملازمین کو یا تو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا یا پھر انہیں گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا،خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں تمام ہوٹلوں، ٹریول ایجنسیوں اور ٹور آپریٹرز کو رجسٹرڈ کر کے لائسنس جاری کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا جائیگا۔