نئی دہلی(نیٹ نیوز ) بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ حجاب پر پابندی کے حوالے سے آج فیصلہ سنائے گی۔٭نئی دہلی(کے پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر کے لیے 1.42 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔ ٭انقرہ(این این آئی)ترکی اور یونان کے سربراہوں کے درمیان تعلقات بہتر کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔٭علی گڑھ (این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک ممتاز کالج شری ورشنی کالج نے حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کے کالج میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔٭صنعائ(این این آئی) یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی حراست میں تین صحافیوں کی رہائی کے لیے مہم ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہے ۔٭سٹاک ہوم(این این آئی)عسکری اخراجات اور اسلحے کی بین الاقوامی تجارت پر نظر رکھنے والے سویڈش ادارے سپری نے کہاہے کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یورپی ملکوں میں بڑی تعداد میں ہتھیاروں کی درآمدات شروع ہوچکی تھی۔٭تائی پے (نیٹ نیوز ) تائیوان کی ریزرو فورس نے چین کی جانب سے حملے کے پیشِ نظر تربیتی مشقیں شروع کردیں۔٭سرینگر (این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو ان کے گھروں اور قصبوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔٭لندن(این این آئی) مصری سکواش کھلاڑی علی فرج نے برطانوی آپٹیکا چیمپئن شپ جیتنے کے بعد اور عالمی سطح پر کھیل میں دوسرے نمبر کے کھلاڑی کا ٹائٹل پہننے کے بعد اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔