لاہور(جنرل رپورٹر )صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے مدراینڈچائلڈکیئرہسپتال کی جلد تعمیر کاحکم دے دیا۔ صوبائی وزیرنے یہ حکم وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے دفترمیں کمیونیکیشن اینڈورکس کے افسران سے ملاقات کے دوران جاری کیا۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعامرزمان خان، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹرفیاض بٹ اور پروفیسر جاوید چودھری کے علاوہ دیگرفیکلٹی ممبران موجود تھے۔