لاہور(نامہ نگارخصوصی،نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لندن جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی۔درخواست میں مریم نواز نے وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا جبکہ اس کے ساتھ نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لندن میں والد نواز شریف کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے ، تازہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کو لاحق امراض میں مزید اضافہ ہوگیا،والدکی میڈیکل ہسٹری مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، عدالت عالیہ والد کی تیمارداری کے لیے لندن جانے کی اجازت دے ۔