لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ صنم سعید کی موٹر وے زیادتی کیس سے متعلق فلم ’اب بس‘ یوٹیوب پر ریلیز کردی گئی فلم میں لوگوں کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے جس کی کہانی موٹروے حادثے پر مبنی ہے ۔ اس مختصر فلم میں اداکارہ صنم سعید نے اداکاری کی ہے ۔فلم’ اب بس‘میں سماجی مسئلے کی تشہیر کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں اب بس کا دورانیہ 10 منٹ 24 سیکنڈ ہے جس میں صنم سعید نے مایا نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس کے والد کو دل کا دورہ پڑتا ہے اور اسے ان کے پاس جانے کے لیے اکیلے سفر کرنا ہوتا ہے ، اکیلے سفر کرنے سے پہلے وہ اپنی حفاظت کے لیے مختلف قسم کی چھریاں، بندوق اور دیگر چیزیں اپنے ساتھ رکھتی ہے اس فلم کی ہدایت کاری محسن طلعت نے دی ہے ۔