لاہور(نامہ نگار)صوبائی وزیرمحنت انصرمجیدخان کی ہدایت پرمختلف سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے سینکڑوں ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف نے کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کیلئے خصوصی تربیت حاصل کرلی،تربیت حاصل کرنے والوں میں مختلف اضلاع کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہے ۔وزیراعظم ا وروزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھرمیں متاثرہونے والے مزدور اوردیہاڑی دارطبقے کوریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹری لیبرسارہ اسلم تمام اضلاع میں مزدور اور دیہاڑی دارطبقے کے اعداوشماراکٹھے کرنے کیلئے خصوصی کاوش کررہی ہیں۔