اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا۔نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں دونوں لیگی رہنمائوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔