لاہور،اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی،این این آئی)احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری اور مشتاق احمد کیخلاف آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس پر سماعت ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک کی مہلت کی استدعاپر سترہ مئی تک ملتوی دی۔احتساب عدالت لاہور نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنماء برجیس طاہر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت نے سابق ڈی آئی جی پولیس جنید ارشد کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کرکے نیب کے گواہ کو جرح کے لئے طلب کر لیا۔احتساب عدالت لاہور نے صوبائی وزیر سبطین خان سمیت سات ملزمان کیخلاف چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس پرسماعت 14 اپریل تک ملتوی کرکے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے ۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج کی رخصت کے باعث توقیر صادق و دیگر کے خلاف اوگرا کرپشن ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔