لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج کی معروف اداکارہ عابدہ بیگ کی بیٹی حرکت قلب بندہونے سے انتقال کر گئیں۔وہ ایک عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں ان کے دل کے دوسٹنٹ ڈالے جانے تھے ۔عابدہ بیگ نے بتایاکہ میں نے بہت کوشش کی کہ اس کے سٹنٹ ڈلواسکوں مگر مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے سٹنٹ نہ ڈلوا سکی۔