مکرمی !نو دسمبر کودنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا دن منانے کا مقصد کرپشن کے برے اثرات سے آگاہی اور روک تھام کے لیے اقدمات پرزور دیناہے ۔ کرپشن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا ایک اہم مسئلہ ہے ، جس سے ہر سال کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔یہاں بر سراقتدار رہنے والے حکمرانوں میں سے بھی بعض کلیدی عہدوں پر فائز سیاسی لیڈر کرپشن میں بری طرح ملوث رہے ہیں ، ان کی کرپشن ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے مگر کہیں سیاسی مصلحتوں اور کہیں کمزور سسٹم کے باعث یہ افراد کرپشن کے تمام الزامات سے اس طرح بری الذمہ ہوجاتے ہیں جیسے دودھ کے دھلے ہوں ایک بات طے ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب عوام کو بھی اپنے دائرہ اختیار میں کرپشن ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے ۔ اپنے دفتر اور کاروبار میں اپنے ملازمین یا ماتحت لوگوں کی بنیادی ضروریات کا حصول ممکن بنائیں گے اور اداروں و محکموں میں رشوت لینے کے لیے تیار بیٹھے لوگوں کا شکار بننے سے خود کو بچانے کے ساتھ ظلم اور جرم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔تاکہ ملک سے کرپشن کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ملک و قوم کی حقیقی ترقی ممکن نہیں۔ ( رانا اعجاز حسین چوہان)