کراچی (کلچرل رپورٹر)معروف نعت خواں یاشفین اجمل شیخ کی مدھر آواز میں نعتیں مقبول ہونے لگی۔ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے دو نعتیہ کلام ان دنوں مقبول ہورہے ہیں ۔ یاشفین اجمل شیخ نے کہا ہے کہ نعتیں پڑھنے کی صلاحیت عطیہ خداوندی ہے ،عشق رسول ؐ ایمان کا بنیادی جز ہے اور نعتیں پڑھنے کے لئے عشق رسولؐ لازمی امر ہے ۔ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ آقائے دو جہاں ؐ کی حمد و ثنا بیان کرنے کا موقع ملا ہے ۔ کئی نعتیہ کلام البم کی صورت میں ریلیز ہوچکے ہیں ابھی حال ہی میں دو نئے نعتیہ کلام ’’آپ آئے دنیا اچ دور ہوئے غم‘‘ اور ’’مولامیرا بھی گھر ہووے ‘‘ ریلیز کی ہیں جو کہ پسند کی جارہی ہیں ۔ انکا کہنا تھاکہ نعت خوانوں کو آگے آنے کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے ، کوئی ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جو کہ نعت خوانوں کو پروموٹ کرے ۔ اب تو نعتوں کو بھی کمرشلائز کیا جانے لگا ہے نعت خواں نعت کے تقدس کا خیال کئے بغیر اس انداز میں نعتیں پڑھتے ہیں کہ کہیں سے ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ یہ نعت ہے ۔